13 نومبر 2026 - 16:33
2 دفاعِ ولایت کی راہ میں سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کے 12 اقدامات

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کا ـ ولایت و امامت کا ـ دفاع محض ایک سیاسی یا سماجی موقف نہیں تھا؛ بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت کا دفاع تھا جسے آّپۜ رسالت کے مشن کے تسلسل کی ضمانت سمجھتی تھیں۔ آپ نے پوری قوت سے، اظہارِ حق سے لے کر تکتلیف اور مظلومیت برداشت کرنے تک، اس راستے میں استقامت کی؛ اور بصیرت، بہادری اور ولایت سے وفاداری کی ایک لازوال مثال چھوڑی۔/ بے شک سیدہ فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) راہ ولایت کی شہیدہ ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سیدہ فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے اپنے والد ماجد  حضرت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی رحلت کے بعد، اسلام کی تاریخ کے ایک انتہائی نازک موڑ پر ولایت اور امامت کے دفاع کا پرچم بلند کیا۔ اس عظیم خاتون نے اپنی گفتگو، آنسوؤں، احتجاج اور استقامت کے ذریعے زندگی کے آخری لمحات تک امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کی حقانیت کا دفاع کیا۔

دوسرا اور آخری حصہ:

7۔ مہاجر اور انصار کی خواتین سے ملاقاتیں کرکے مقام ولایت کی یاد آوری

مہاجر اور انصار کی خواتین کی ایک جماعت سیدہۜ کی عیادت کے لئے آئیں، تو آپۜ نے حقائق آشکار کرنے والی باتوں سے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی رحلت کے بعد، معاشرے کے کردار پر تنقید کی اور امیرالمومنین (علیہ السلام) کی امامت و قیادت کو نظر انداز کرنے کے خوفناک نتائج کی یاد دہانی کرائی۔

8۔ انصار کے گھروں میں جا کر واقعۂ غدیر کی یاد دہانی کرانا

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے امیرالمومنین (علیہ السلام) کے ہمراہ انصار کے گھروں کا رخ کیا اور واقعۂ غدیر اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی وصیت کی یاد دہانی کراتے ہوئے انہیں ولایت کی حمایت کی دعوت دی۔

9۔ حقِّ ولایت نز غاصبوں سے ناراضگی کا اعلان

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے ان لوگوں سے ناراضگی کا اعلان کیا جنہوں نے امیرالمومنین (علیہ السلام) کے حق کو نظر انداز کیا، اور اس حقیقت کو آشکار کر دیا کہ آّپۜ ولایت کے راستے سے انحراف کے سامنے خاموش نہیں رہیں گی۔

10۔ اپنا جنازہ رات کے وقت خفیہ طور پر اٹھانے کی وصیت

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے احتجاج کے سب سے پائیدار مظاہر میں سے ایک، رات کے وقت تشییع اور تدفین کی وصیت تھی۔ یہ وصیت، درحقیقت، رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی رحلت کے بعد کے واقعات سے آّپۜ کی ناراضگی کا تاریخی پیغام شمار ہوتی ہے۔

11۔ کچھ افراد کو  آّپۜ کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کی وصیت

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے وصیت کی کہ جن افراد سے وہ ناراض تھیں، انہیں  آّپۜ کی نماز جنازہ اور تشییع کے مراسمات میں شریک نہیں ہونا چاہئے؛ یہ اقدام  آّپۜ کی شہادت کے بعد بھی اس احتجاج کے جاری رہنے کا اظہار و اعلان تھا۔ [جو بدستور جاری ہے]۔

12۔ مزار کا مخفی رہنا؛ احتجاج کی ایک پائیدار علامت

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی قبر مبارک کی صحیح جگہ کا پوشیدہ رہنا اس عظیم خاتون کی مظلومیت اور آّپۜ کے تاریخی احتجاج کی علامت بن گیا ہے؛ ایسی علامت جو صدیوں بعد بھی صدر اول کے واقعات کے بارے میں سوالات اٹھا رہی ہے۔

آخری بات

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کا ـ ولایت و امامت کا ـ دفاع محض ایک سیاسی یا سماجی موقف نہیں تھا؛ بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت کا دفاع تھا جسے آّپۜ رسالت کے مشن کے تسلسل کی ضمانت سمجھتی تھیں۔ آپ نے پوری قوت سے، اظہارِ حق سے لے کر تکتلیف اور مظلومیت برداشت کرنے تک، اس راستے میں استقامت کی؛ اور بصیرت، بہادری اور ولایت سے وفاداری کی ایک لازوال مثال چھوڑی۔

بے شک سیدہ فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) راہ ولایت کی شہیدہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: سید محمد حسین راجی

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha